راولپنڈی : بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا-

باغی ٹی وی :پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کرتے رہ گئے، ان کی عمران خان سے ملاقات طے تھی،عمران خان سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور شعیب شاہین ہی ملاقات کرسکے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے بعد شیرافضل مروت کی پریس کانفرنس بھی شیڈول تھی لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ،جبکہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی بارے بیان دینے سے بھی منع کیا تھا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے این اے 32 پشاور سے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں کاغذات منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح وکلاء کو ٹکٹ ملے ہیں، خبیر پختونخوا میں اس طرح نہیں ہوا، خیبر پختونخوا میں ٹکٹ کے معاملے پر وکلاء اور یوتھ کو نظر انداز کیا گیا ہے، آج بانی پی ٹی آئی سے ملنے جا رہا ہوں اور انہیں خیبر پختونخوا کے ٹکٹوں کے معاملے سے آگاہ کروں گا۔

سانحہ 9 مئی:عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

انہوں نے کہا کہ عاطف خان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، وہ آڈیو گروپ میں شیئر نہیں کرنی چاہیے تھی اور میں کسی سے معافی نہیں مانگتا البتہ عاطف خان کو کال کرکے ان سے معذرت کی، مجھے صوبائی تنظیم سے نہیں مرکزی تنظیم سے مسئلہ ہے، مرکزی تنظیم شاید میری زبان اور پذیرائی کی وجہ سے پسند نہیں کرتے، میں ارباب شیر علی کو پسند نہیں وہ مسلسل میری مخالفت کر رہا ہے، میں پارٹی میں ہاں میں ہاں ملانے والا بندہ نہیں، کام کرنے والا بندہ ہوں۔

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری

لاپتہ افراد کمیشن نے تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں

Shares: