راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخوا ست دائر ہے۔
بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کی درخواست پر 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکی ہدایت دی،قائممقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ اس عدالت کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اسٹیٹ کونسل کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائےعدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی طور پر عدالت میں طلب کرلیا۔
11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد