مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے،جہانگیر ترین

راولپنڈی: چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے-

باغی ٹی وی: راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بہت بات کرسکتا ہوں لیکن میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں، میں وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کا خواب دیکھا تھا، اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کرلیا ہے، اب ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے، بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے، پہلے دن جو انسان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا تھا وہ کوئی اور ہی انسان تھا، علیم خان کو جیل میں بھیجنا بہت بڑا ظلم تھا، ہم پاکستان کو پہلے ایشا اور پھر دنیا بھر کا اچھا ملک بنائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں انصاف ہوگا، روزگار ملے گا، قیادت ایمان دار ہوگی، آج آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ سب کو مبارک ہو، یہ ایک ابتداہے، آپ سے وعدہ کرتا ہوں اپنی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پوری جستجو کے ساتھ ایمانداری اور پاک سوچ سے محنت کریں گے، جو امیدیں تھیں وہ نہیں ہوسکا، اب ہم خود پورا کریں گے، ابھی زندگی باقی ہے، پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے، ابھی بتدا ہے اب ہماری پارٹی سیاست شروع کرے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا،اضاخیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کسی اور راستے پر چل پڑے چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں،مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، ایک بار پھر ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹ خطرے میں نظر آرہی ہے۔