عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر اپنے ساتھ لے گئے

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اپنے ساتھ لے گئے۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے نئی جے آئی ٹی کو اپنے بیان کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش کی فائل نہیں دے سکتا، کیوںکہ یاسمین راشد نے عدالت عالیہ میں رٹ کی ہوئی ہے، جب ہائی کورٹ فیصلہ کرے گا تو فائل دوں گا۔

اینڈرائیڈ فون جن میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی آر پی او راولپنڈی خرم علی شاہ کی سربراہی میں بنائی گئی تھی، جس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے بھی کیس فائل نہ ملنے پر رجوع کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی جے آئی ٹی کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں بننے والی جے آئی ٹی کے ارکان بھی غلام محمود ڈوگر کی تفتیش سے اختلاف کر چکے ہیں، جب کہ خود غلام محمود ڈوگر تین روز قبل ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن انہوں ںے کیس فائل جے آئی ٹی کو نہ دی سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری فائل یا اہم دستاویز پاس نہیں رکھ سکتا، اہم دستاویز واپس نہ کرنے پر ریاست کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جاسکتا ہے۔

وہ غذائی عوامل جو عالمی سطح پرٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کررہی تھی، تاہم پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد نگراں حکومت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی بنائی تھی، جسے تاحال کیس فائل نہیں مل سکی۔

جے آئی ٹی نے کئی بار غلام محمود ڈوگر سے فائل مانگی جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق فائل فراہم نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش شروع نہیں ہو سکی موجودہ جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی کامران عادل، احسان اللہ چوہان اور ایس پی نصیب اللہ شامل ہیں،تحریک انصاف کے دور میں بننے والی جے آئی ٹی کے ارکان نے غلام محمود ڈوگر کی تحقیقات سے اختلاف کیا ہے۔

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس،پاکستان کا آن لائن شرکت کا …

Comments are closed.