لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس میں درج ہوا مقدمہ ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
عمران خان پر درج مقدمہ کی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین اورسیکڑوں کارکنان نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کیے، عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگا گئی ہے۔
مقدمہ میں بلوہ، مسلح افراد کا غیرقانونی اکٹھا ہونا اور سمن وصولی سے انکار کی دفعات شامل ہیں جب کہ کار سرکار میں مداخلت، مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان عوام کے لیے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنے کے موجب بنے۔ کارکنوں نے پٹرول بم استعمال کیے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 63 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید سیلاب کے باعث متعدد افراد ہلاک
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور پولیس کی دی گئی سیکیورٹی مکمل واپس لے لی گئی جس کے بعد سکیورٹی رسک بڑھ گیا،اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے ہیں، کنٹینرز گیٹ نمبر 1 پر لگائے جائیں گے تاکہ اندر جانے والے لوگوں کو خود چیک کریں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے۔