راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات ہوئی، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی، کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان، نورین خان اور دیگر شامل تھے۔
پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری
بعد ازاں اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہیں ہو سکی، اس پر پٹیشن فائل کریں گے، جیل انتظامیہ سے اس ضمن میں بات ہوئی کہ قانون کے مطابق یہ ملاقات کیوں نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانا بانی پی ٹی ائی پر پریشر ڈالنے کے لیے ہے، بانی پی ٹی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بات نہیں کی، گزشتہ امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی کی پٹیشن بھی دستخط نہیں کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
حماس کی قید سے رہا اسرائیلی قیدیوں کے ابتدائی بیانات سامنے آگئے