آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز
دبئی:کرکٹ کی دنیا میں آنے والی نئی لیگ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا جسے مشہور بھارتی ریپر بادشاہ نے تیار کیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق آئندہ برس جنوری میں اپنےافتتاحی سیزن کے آغاز کے لئےآئی ایل ٹی ٹونٹی نے اپنا آفیشنل ترانہ یوٹیوب سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا ہے جسے شائقین کرکٹ سمیت موسیقی کے مداح بہت پسند کررہےہیں دو منٹ اور چودہ سکینڈ پر مشتمل اس گانے میں اسٹیڈیم کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کھیل ساتھ میوزک سے بھی لطف اندوز ہو سکیں-
اس حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کےلئے کرکٹ اور میوزک سے بیک وقت لطف اندوز ہونے کے لئے اس گانے کو تیار کیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ میچز کے یادگار مواقعوں پر گانے کی دھنوں پر رقص کریں اور آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کو یادگار بنائیں یہ ایک شاندار ترانہ ہے جو شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ پیدا کرئے گا ۔
سپر اسٹار بادشاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی کے ساتھ وابستگی ایک اعزاز ہے اور میرے لئے اس بین الاقوامی معیار کے ایونٹ کا ترانہ بنانا اہمیت حامل ہے مجھے امید ہے کہ گانے کی دھنیں شائقین کرکٹ کو پسند آئیں گے کیونکہ ہم نے ان دھنوں کو شائقین کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر ترتیب دیا ہے اور یقینا یہ ترانہ ایک منفرد ثابت ہو گا-
سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری
واضح رہے کہ بھارتی گلوکاربادشاہ تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈم میں افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر پرفارم کریں گے جس میں گلوکار جیسن ڈیرولو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا جس میں چھ ٹیموں میں چوراسی بین الاقوامی اور چوبیس مقامی کھلاڑی شامل ہیں لیگ کے میچز دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل بارہ فروری کو کھیلا جائے گا ۔