امراض قلب میں مبتلا بچوں کو پیچیدہ آپریشن کیلئے اب انڈیا نہیں جانا پڑے گا،پرویز الہیٰ

0
26
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا حکم دیا،اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں دل کے پیدائشی سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ امراض قلب میں مبتلا بچوں کے پیچیدہ آپریشن کی سہولت انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کریں گے۔ ایسے بچوں کو علاج کیلئے انڈیا یا باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین ویٹنگ ایریا بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہسپتال کے احاطے میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے انسٹی ٹیوٹ میں مخیرحضرات کے تعاون سے پرشکوہ مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسٹی ٹیوٹ کے لئے ضروری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹروں کے لئے ہاسٹل اور رہائشگاہیں بنانے کی ہدایت بھی کی، اور کہا کہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کارڈیالوجی کا جدید ترین شعبہ بنایا جائے گا ۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں یورالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مزید ڈائیلسز مشینیں بھی مہیا کی جائیں گی

اجلاس میں چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیر اعلی ،چیف ایگزیکٹوو ایم ایس وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے شرکت کی

Leave a reply