علامہ ابتسام الہٰی کی پریس کانفرس

قصور علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی قصور آمد کھڈیاں سانحہ پر پریس کانفرس کی
تفصیلات کے مطابق آج قصور میں دوپہر ایک بجے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کھڈیاں میں عید کے دن قتل کئے جانے والے حافظ قرآن سمیع الرحمن کے ملزم معصوم علی کی پھانسی کا مطالبہ کیا علامہ صاحب نے کہا کہ ملک میں ایسے واقعات اس لئے جنم لے رہے ہیں کیونکہ قرآن و سنت کا نظام موجود نہیں اگر قرآن و سنت کا نظام قائم ہو جائے تو ایسے واقعات ہر گز نہیں ہونگے مگر افسوس کہ حکمران قرآن و سنت کے نفاد میں سنجیدہ نہیں ہیں
علامہ صاحب نے کہا کہ ملزم کو جلد سے جلد پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے اور لوگوں کی امنگوں کے مطابق سرعام پھانسی دی جائے ماضی میں بھی اس مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا جس کی بدولت ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں
اس موقع پر مقتول سمیع الرحمن کے والد قاری خلیل الرحمٰن بھی موجود تھے

Leave a reply