باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)واپڈاپیسکو کی جانب سے شہر ومضافات میں ناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ، شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ، کئی کئی گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا چیف ایکسین واپڈاسے ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو کی جانب سے شہر ومضافات میں ناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کوگھریلوامورمیں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے جبکہ کاروبارزندگی بری طرح متاثرہورہی ہے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسجدوں میں پانی ناپیدہوتاہے جس کی وجہ سے نمازیوں کوتکلیف کاسامناکرناپڑتاہے ۔اس سلسلے میں ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے کہاکہ واپڈاپیسکو اپنی ہٹ دھرمی ختم کرے اورشیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ چوبیس گھنٹے میں صرف چھ یاآٹھ گھنٹے بجلی ہوتی ہے ۔ساراسارادن بجلی غائب رہتی ہے جس کی تمام ذمہ داری واپڈاپر عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگرناجائز ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ کیاگیا تو واپڈادفتر کے سامنے احتجاج کیاجائے گا اورنقصان کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائد ہوگی ۔انہوںنے چیف ایکسین واپڈا سے لوڈشیڈنگ دورانیہ کم کرکے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں