وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اپنے ہی دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر (امیگریشن) سلمان لیاقت کی نگرانی میں امیگریشن اسٹاف کی اچانک چیکنگ کے دوران کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا، حالانکہ امیگریشن عملے کو ڈیوٹی کے وقت موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ شک کی بنیاد پر ان کے فونز کی تلاشی لی گئی تو غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں اہلکار مسافروں اور ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور فی کس 50 ہزار روپے لے کر شہریوں کو فلپائن اور ازبکستان بھیجنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کے فونز سے کروڑوں روپے کے لین دین کا ریکارڈ بھی ملا، جو وہ مائیکروفنانس اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کر رہے تھے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کردیا
بھارت: 20 لڑکیوں سے زیادتی،مذہبی رہنما سوامی سرسوتی گرفتار

کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے

Shares: