ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ )شہر وگردونواح ،محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت ، غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار، ,منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن چکے ہیں, سیاسی و سماجی حلقوں نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا-
تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کی بدترین نااہلی کے باعث اس شہر ٹبہ سلطان پور اور دیہی علاقوں میں منی پٹرول پمپ کی بھرمار نے شہر کا امن اور انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے، ٹبہ سلطان پور شہر کے مین روڈ سمیت اندرون شہر وارڈ نمبر6 میں قائم منی پٹرول پمپ سول ڈیفنس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ,خدانخواستہ کوئی بڑا انسانی سانحہ جنم لے سکتا ہے، انتظامیہ بھی میڈیا رپورٹ کے بعد چند لمحات کے لیے فرضی ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور فوٹو سیشن کے لئے منی پٹرول پمپ سیل بھی کردیے جاتے ہیں مگر ان کے جاتے ہی دوسرے ہی دن وہی منی پٹرول پمپ دوبارہ سے کھل جاتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے سول ڈیفنس کاعملہ ،محکمہ لیبرو اوزان اور مقامی پولیس ان غیر قانونی پٹرول یونٹس والوں سے ماہانہ منتھلی لیتے ہیں، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ ہم کئی بار محکمہ سول ڈیفنس کو خبردار کرچکے جگہ جگہ منی پٹرول پمپ انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے,
Shares: