شیخوپورہ گلی محلوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کھل گئے،محکمہ سول ڈیفنس کی چمک کے آگے آنکھیں بند
باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ،سول ڈیفنس اورپولیس لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام،ڈبہ اسٹیشنوں اورگلی محلوں میں پیٹرولیم مشینوں کی بھر مار ہوگئی انتظامیہ خواب خرگوشاں کے مزے لوٹنے میں مصروف عمل،پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے مافیاز کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے درجنوں مشینیں لگادی گئی،سروے کے مطابق بھکھی روڈ،محلہ احمد پورہ چوک،شرقپور روڈ،جنڈیالہ روڈ،گھنگ روڈ،محلہ رحمان پورہ،غزنی روڈ اورگنجان محلوں طارق روڈ،خالد روڈ،سٹیڈیم روڈ،سول لائن،ٹیلی فون ایکسچیج کے قریب اور دیگر علاقوں میں ملاوٹ شدہ پیٹرول اورڈیزل فروختگی کا کام دھڑلے سے جاری ہے،سابقہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،اے سی سٹی،سول ڈیفنس افسران واہلکاروں کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے ملاوٹ مافیا کالے دھن کو اپنی تجوریوں میں ڈالنے میں سرگرم ہے جن کی سرپرستی بااثر افراد کررہے ہیں اندرون شہر اورمضافات میں غیرقانونی ڈبہ اسٹیشنوں میں نہ ہی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے والے آلات موجود ہیں صحافیوں کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ محکموں میں بھاری نذرانے اورسفارشی تعلقات کی وجہ سے ان کو کھلا چھوڑدیا گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،سیفٹی ڈیپارٹمنٹ،آئی جی پنجاب اورڈی پی اوشیخوپورہ فیصل مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان موت کے سوداگروں اورملاوٹ مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورمذکورہ محکموں میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں اورکرپٹ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
Shares: