گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

اب تک 14 ہزار 9 سو 40 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تیز کردیا،

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی، یکم مارچ سے اب تک 14 ہزار 9 سو 40 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 293 اوور چار جنگ پائی گئیں،

14 لاکھ 49 ہزار سے زائد جرمانہ جبکہ 07 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے، 58 افراد کو گرفتار کروا گیا اور 38 دکانوں وگوداموں کو سیل کیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، 12 سے 15 بنیادی اشیاء اور ضروریات زندگی کی چیزوں کے حکومتی نرخوں پر عمل نہ کرنے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کریٹیکل مارکیٹوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم میں تیزی لائی گئی ہے،12 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے،
آئندہ چند روز میں مزید تیزی لائی جائے گی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا.

Leave a reply