وہ علم وادب سے محبت رکھنے والے پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھا، طارق عزیز کی وفات پر شہباز شریف کی تعزیت

0
44

علم وادب اور فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والے انسان تھے، پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھا، طارق عزیز کی وفات پر شہباز شریف کی تعزیت

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ممتاز فنکار اور پروگرام نیلام گھر کے نامور میزبان طارق عزیز کے انتقال پررنج وغم اور افسوس کا اظہار یا ہے

انہوں نے کہا کہ ریڈیو، ٹی وی، فلم کے ہر میڈیم پر طارق عزیز نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا .وہ علم وادب اور فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والے انسان تھے، پاکستان ان کے ایمان کا حصہ تھا

وہ وطن کی پہچان، اس کی ’دعا‘ اور ’پاکستان زندہ باد کی پرجوش آواز تھے .اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

Leave a reply