پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اس وقت اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آچکی ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔

عماد وسیم، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس وقت تیسری مرتبہ والد بننے کی خوشی کے باوجود ذاتی زندگی میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایسا پیغام شیئر کیا جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

ثانیہ اشفاق اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے تمہیں 9 ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان‘‘۔ ان کی ایک عزیزہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت بڑھائی اور لکھا، ’’تم بہت مضبوط ہو، اللہ تمہیں مزید طاقت دے‘‘۔

ثانیہ اشفاق کی اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کہیں ذکر نہیں تھا، ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے ’’عماد وسیم کی اہلیہ‘‘ کا ذکر ہٹا کر صرف اپنے بچوں کا نام لکھ دیا ہے اور انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان تبدیلیوں کو واضح اشارہ قرار دیتے ہوئے صارفین نے کہا ہے کہ ان کے رشتے میں دراڑ پڑ چکی ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں، صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، اگرچہ ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد اس وقت ثانیہ اشفاق کے حق میں بول رہی ہے اور ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے کچھ نے یہاں تک کہا کہ عماد وسیم بھی ان کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو شہرت کے بعد اپنی ذاتی زندگی کو داؤ پر لگا بیٹھتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عماد وسیم کا نام کسی تنازعے میں آیا ہو۔ ماضی میں بھی ان پر ایک افغان لڑکی کے ساتھ تعلقات کا الزام لگ چکا ہے، اور ان کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں یہ سب واقعات ان کے موجودہ حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

Shares: