نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران پاکستانی اوپنر امام الحق کو ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ بیٹنگ کے دوران رننگ کرتے ہوئے امام الحق کو فیلڈر کی طرف سے تھرو کی ہوئی گیند ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی چہرے پر جا لگی۔

گیند لگنے کے فوراً بعد امام الحق نے میدان میں درد کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی کہ گیند امام الحق کے جبڑے پر لگی ہے جس کے بعد وہ فوری طور پر کنکشن ٹیسٹ کے لئے گئے۔میچ کی ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ امام الحق کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کریں گے۔ مزید برآں، امام الحق کو ایمرجنسی سینٹر میں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں اسپتال لے جایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی باؤلر حارث رؤف کو بھی ہیلمٹ پر گیند لگی تھی اور وہ کنکشن کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ ان کی جگہ نسیم شاہ نے بیٹنگ کی تھی۔

Shares: