لاہور:ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹاؤن شپ اور چوہنگ سرکل کے ڈی ایس پیز کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف مقدمات کی تفتیش کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگریس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انچارج افسران کو ہدایت دی کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں تاکہ مقدمات میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران سنگین نوعیت کے واقعات پر فوراً موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کریں تاکہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان تیار کیا جا سکے۔ناقص کارکردگی پر متعدد انچارج افسران کو وارننگ دی گئی اور ان کی سرزنش بھی کی گئی۔ ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ "خواتین کے ساتھ زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقدمات میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دلوانا ضروری ہے تاکہ مجرموں کو عبرت کا نشانہ بنایا جا سکے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے فنانشل کرائمز کے مقدمات کی تفتیش کو بھی اہمیت دی اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں تاکہ انصاف کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ایس ایس پی محمد نوید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔” انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کو انعامات دے کر ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا جائے گا۔آخر میں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں پیش پیش رہیں۔ "ہمیں عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنا ہو گا، تاکہ ہر شہری کو انصاف مل سکے۔”
شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم منصور گرفتار
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،1سال قبل شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم منصور گرفتارکرلیا،ملزم سے آلہ اقدام قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،ملزم منصور نے 1سال قبل بچوں کے لڑائی جھگڑے کی بناء نوید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا،
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،اشتہاری ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی
علاوہ ازیں اقبال ٹاؤن پولیس کا احسن اقدام سامنے آیا ہے،اقبال ٹاؤن پولیس نے گمشدہ 10 سالہ علی حسن اور 9 سالہ زنیرہ کو والدین سے ملوا دیا،دونوں بچوں کو سیف سٹی اور لوکل کیمرہ جات کی مدد سے تلاش کیا گیا،بچوں میں اپنے بچھڑے والدین سے مل کر خوشی کی لہڑ دوڑ آئی والدین نے پولیس کو دعائیں دیں،
جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ریکارڈ یافتہ ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک
التاج ہوٹل مزنگ کے باہر ڈیڈ باڈی ملنے کا معاملہ ،پولیس حکام کے مطابق مزنگ پولیس بسلسلہ گشت التاج ہوٹل کے باہر سے گزر رہی تھی جنہیں اچانک بلڈنگ کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی ،پولیس فوری موقع پر پہنچی تو انہیں وہاں ایک شخص کی باڈی ملی جس کی سانسیں چیک کرنے پر ہلاک پایا گیا ،ڈیڈ باڈی کی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی جو جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ریکارڈ یافتہ تھا اور متعدد بار جیل جا چکا تھا،مزنگ پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ،عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے گھڑا تھا جسکا اچانک پاؤں پھسلا اور کھڑکی سے نیچے آ گرا،پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایمبولینس بلائی اور باڈی کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ،
زہریلی شراب فروخت کرنے والے 222 ملزمان گرفتار
صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے 222 ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں لٹر شراب برآمد کرلی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ پولیس نے مشتبہ علاقوں میں چھاپے مار کر شراب بنانے والی متعدد بھٹیاں تباہ کردیں اور بڑی مقدار میں زہریلی شراب ضبط کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 66 ہزار 505 لیٹر شراب برآمد کی جا چکی ہے، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 3 ہزار 864 مقدمات درج کئے گئے، غیرقانونی شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 ہزار 966 افراد کو جیل بھجوایا گیا۔فیصل کامران نے بتایا کہ کچی شراب میں استعمال ہونے والے زہریلے کیمیکلز اکثر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں، کرسمس اور سال نو پر غیر قانونی اور زہریلی شراب کی ترسیل میں اضافہ ہوتا ہے، غیر قانونی شراب کی ترسیل روکنے کے لیے اضافی ناکے اور چیک پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے عوام سے اپیل کی کہ مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دے کر ہماری مدد کریں، عوام کا تعاون ہی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے
جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا
دہلی میں فضائی آلودگی،بچے بیمار،شہری دہلی چھوڑنے لگے