کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے کاغذی بازار میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ایک اور عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، عمارت خالی کروانے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق 6 منزلہ عمارت کو فوری طور پر خالی کروانے کی کوشش کی گئی، تاہم رہائشیوں نے عمارت چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ حکام نے عمارت کے گیس اور بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں مخدوش عمارتوں سے متعلق اجلاس میں 7 علاقوں میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5، پنجاب کالونی میں 14، پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں لیاری میں مخدوش عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، صرف ایک ڈائریکٹر تاحال مفرور ہے۔

وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ

سرکاری اداروں کو 343 ارب روپے کا نقصان، مجموعی خسارہ 5893 ارب ہو گیا

روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، غزہ، افغانستان پر گفتگو

آن لائن کمائی کے جھانسے میں 1 لاکھ روپے کا نقصان، خاتون نے خودکشی کرلی

Shares: