امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت پہلے 2روز میں مستحق خاندانوں 3ارب روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک 2لاکھ70ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی امدادشفاف طریقے سے دے چکے ہیں۔ کورونالاک ڈاؤن سے 25لاکھ متاثرہ خاندانوں کو 12ہزارروپے فی خا ندان مالی امدادفراہم کررہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 600سے زائد امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی طرح انصاف امداد پروگرام عام آدمی کی معاشی مشکلات کے ازالے کیلئے ہے۔
احساس کفالت پروگرام اور انصاف امداد پروگرام وزیراعظم عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس ہے۔ کورونا وباء اوراس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مالی امداد کے اس شاندار پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔

Shares: