آئی ایم ایف کا کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 50ارب ڈالر امداد کا اعلان

0
23

نیویارک: کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی طاقتیں حرکت میں آگئیں، آئی ایم ایف کا 50ارب ڈالر جبکہ امریکی ایوان نمائندگان نے8ارب 30 کروڑ ڈالر ایمرجنسی امداد کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے ہنگامی طورپر50ارب ڈالر مختص کرنے کااعلان کردیا۔رقم کا بڑا حصہ بلاسود ہوگا۔

رقم ان ملکوں کو بھی دی جا سکے گی جنہوں نے آئی ایم ایف سے کوئی پروگرام نہیں لے رکھا، عالمی بینک بھی کررونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 12 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں ایوان نمائندگان نے بھی وائرس سے نمٹنے کیلئے آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالرکاایمرجنسی امدادی بل منظور کرلیا۔ بل سینٹ میں بھیج دیا گیا جس پر ووٹنگ آج ہوگی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس نے 84ممالک میں پنجے گاڑھ لیے۔چین میں وائرس سے 48،جنوبی کوریا میں34 اور ایران میں مزید 15افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔عراق میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد29اور امریکا میں 137ہوچکی ہے۔مہلک وائرس سے دنیابھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3200جبکہ متاثرین کی تعداد 94ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Leave a reply