اسلام آباد میں 213 ارب روپے لاگت سے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نیا میونسپل ٹیکس عائد کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔

تین سال میں فنڈز اکٹھے کرنے کی شرط کے باعث منصوبہ مشکلات کا شکار ہے، جس پر آئی ایم ایف نے مزید تفصیلات مانگ لی ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کا فنڈ مشن 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں قیام کرے گا۔فنڈنگ کے حل کے لیے ای سی این ای سی نے کمیٹی تشکیل دی ہے اور متبادل طور پر ہنگامی بجٹ سے 30 ارب روپے جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے میونسپل ٹیکس کے ذریعے وسائل اکٹھے کرنے کی تجویز دی ہے۔

جناح میڈیکل کمپلیکس میں ایک ہزار بستروں کے ساتھ جدید سہولیات شامل ہوں گی اور حکومت اسے 2028 کے وسط تک مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔ منصوبے کے لیے ابتدائی ساڑھے تین ارب روپے کمپنی کے قیام اور بھرتیوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئی ایم ایف سے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کے استثنا کی تجویز پر بات کرے، جس کی منظوری کے بعد متاثرہ علاقوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔

ڈیرہ غازی خان: مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

Shares: