لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کو بچانے کا واحد راستہ آئی ایم ایف ہے ، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔
لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم تیاری کرلے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے ، ملک کو بچانے کا واحد راستہ آئی ایم ایف پروگرام ہے ، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ
عمران خان نے کہا کہ صنعتیں بند ہورہی ہیں صنعتکار باہر جارہے ہیں، 7 ماہ میں ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے، تباہی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قوم ایک ہوجائے۔ ملک میں چوروں کو مسلط کیا گیا ہے ،اس وقت میری جان کو خطرہ ہے مگر ملک چھوڑ کر باہر نہیں جاؤنگا بلکہ ان کا مقابلہ کرونگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب میں کہا کہ قوم ملک میں انصاف کا نظام لانے کے لئے کھڑی ہوجائے، جب پاکستان میں سیلاب آیا تو ہم نے پیسہ اکٹھا کیا،نوشہرہ میں اربوں روپے لگا کر بند بنائے جس سے نوشہرہ سیلاب سے بچ گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل:اسمبلی میں نشستیں ایک سے…
اس سے قبل صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، استحکام صرف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکلنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جاکر کیا کریں گے، کوئی فائدہ نہیں، بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں، ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئیگا،
عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں، مشرف نے بھی دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔
نجم سیٹھی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف، ب بھی نہیں معلوم، رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کر دیا۔