آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کتنا قرض دے رہا ہے؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

0
85

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا مقصد بنیادی طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا تھا، جو ٹیکس ادائیگیاں‌ ہوئیں وہ 70 ارب کی ہیں. ایشیائی ترقیاتی بینک 3.2ارب ڈالرپاکستان کو اضافی دینے کا سوچ رہا ہے ، آئی ایم ایف کا چھ ارب کا پیکج ہے ،ہر سال دو ارب ملیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک ایک مشکل صورتحال میں ہے، دوسرے ممالک نے بھی پاکستان کیلیے فنڈز ریلیز کرنا کا سلسلہ شروع کردیے ہیں،آئی ایم ایف کے پیکج سے معیشت میں استحکا م آئے گا،آئی ایم ایف نے 6ارب ڈالر کی منظوری دی ہے.

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان میں معیشت کا پہیہ چلے اور بے روزگاری کوختم کیا جا سکے،یہاں پر ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکے، 31 ہزار ارب کا قرض اس حکومت کو ورثے میں ملا.

انہوں نے کہا کہ 300 سے کم یونٹ والوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا،تین سو یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنے والوں پر جو بوجھ آئیگا وہ حکومت دےگی، آئی ایم ایف پروگرام میں جا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں ایسا پلیٹ فارم جو آمدنی میں شرح میں اضافہ کو آگے بڑھائے.

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے بزنس سیکٹر کو بجلی میں سبسڈی دی، امپورٹ پر ٹیکس نہیں بڑھایا ،ہم نے بزنس سیکٹر کو اس بجٹ میں مراعات دی ہیں ،قرضہ واپس کرنے کےلیے کئی فیصلے کیے گئے ہیں

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امیروں سے ٹیکس لینا اور غریبوں کا دفا ع کرنا ہے ،قرضے واپس کرنے کےلیے حکومت کو محنت کرنی ہوگی ،آئی ایم ایف کے کسی بورڈ رکن نے امداد دینے کی مخالفت نہیں کی،

Leave a reply