آئی ایم ایف کا جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار

وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے
0
169
IMF

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا۔

باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موثراقدامات نہیں کئے گئے، ایف بی آر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا ، آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف ک ے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہےایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں، پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست،فریقین کو نوٹسز جاری

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے گزشتہ روز پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل تھا ، جبکہ بورڈ آج منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا، 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

جے یو آئی رہنما طلحہٰ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

Leave a reply