آئی ایم ایف کا مشن اقتصادی جائزہ کے لیے کل رات پاکستان پہنچے گا

0
121
imf

آئی ایم ایف کا مشن اقتصادی جائزہ کے لیے کل رات پاکستان پہنچے گا

مشن 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم سے مزاکرات کرے گا،مشن اور معاشی ٹیم میں 4 روز تک اقتصادی جائزہ پر مزاکرات ہونگے،مشن وزارت خزانہ، توانائی اور ایف بی آر حکام سے مزاکرات کرے گا، مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مزاکرات کا شیڈول تیا ر کر لیا گیا،مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے بات چیت کا بھی امکان ہے

دوسری جانب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا

Leave a reply