آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے۔
باغی ٹی وی : ریڈیو پاکستان کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا۔ 4 سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے ریڈیوپاکستان پر 3 روز حملہ کیا۔ سکیورٹی گارڈز کو حملے میں لاٹھیوں سے مارا۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اس کا مقصد ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو نہ کہ پیٹرول بم۔ آئندہ وقت پاکستان کو جوڑنے کا وقت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ ایک گروہ کی سرگرمی پاکستان کی ترجمانی نہ کرے-
عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں جو بھی ملوث ہوگا قانون سازی کے تحت روک تھام کریں گے۔ وزیراعظم جلد ہی اس سلسلے میں اہم اعلان کریں گے۔ چہرے کسی سے چھپے نہیں، جنہوں نے امپورٹڈ حکومت کے نعرے لگائے، وہ امریکا کے گھٹنوں میں بیٹھ گئے۔ آرمی چیف کے قتل سے متعلق سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتی ہوں، ایسی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے نمٹا جائے جو آرمی چیف کے خلاف مہم میں شامل ہیں۔
لندن: پی ٹی آئی کا حامی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار
اپنے ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا ہوگا کہ 2022 کے مارچ کی طرح انتشاراورفساد پھیلا کر ملکی معیشت کو تباہ نہ کرنا آئندہ عام انتخابات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔اگلے وزیراعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کا ہوگا۔
قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد …
خیال رہے کہ ایک روز قبل آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی تھی، آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی بھی شریک تھے جبکہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی۔