آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

0
62
bilawal

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کرے-

باغی ٹی وی: کراچی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی، سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا، ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں سندھ میں گھروں کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،تاریخ میں اس سے پہلے ایسی آفت کبھی نہیں آئی،ہمیں کہاگیاکہ دنیا سے امیدیں کم رکھیں مشکل میں مدد کرنے پرسب کےمشکور ہیں-

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہےگی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہےکہ سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائے، آئی ایم ایف کےکہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کرے، عالمی ادارے اور آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے کہ سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں۔

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف ہو، یہ ریلیف زراعت، توانائی اور کھاد کے لیے ہونی چاہیے، یہ تب ممکن ہوگا جب آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی ہوگی، درپیش امتحان اور مسائل کا حل اور منصوبے ہمارے پاس ہیں۔

سندھ حکومت نے 250 ملین ڈالر مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، اب ہم صرف گھر نہیں بنا رہے ہیں ، متاثرین کو گھروں کے مالک بھی بنا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز پر بھی کام کررہےہیں-

وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مالکانہ حقوق گھر کےخاتون کے نام کریں، خواتین کو مالکانہ حقوق دینے سے انکی معاشی سطح پر بڑا انقلاب آئے گا،مالکانہ حقوق ملنے سے لوگ قرض لے کر کاروبار بہتر کرسکیں گے،دیہی علاقوں میں معیشت بحال ہوگی،ہم اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہوں گے ، کمزور اور غریب طبقے کو بااخیتار بنائیں گے ،بلوچستان میں بھی سندھ طرز کا ماڈل اپنا یا جائے-

وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

Leave a reply