آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

رواں مالی سال سال 2023-24 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے
0
33
IMF

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔

باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کی رپورٹ میں آئی ایم ایف رواں مالی سال بیروزگاری کم ہونے کے علاوہ اوسط مہنگائی بھی کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال سال 2023-24 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جبکہ حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف ساڑھے3 فیصد مقررکررکھا ہے۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان میں بیروزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد پرآجائے گی ۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال میں اوسط مہنگائی بھی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پرآنے کی پیشگوئی کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق رواں سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے، پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔

ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

دوسری جانب آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ نیا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام لانے کا موقع ہے اور پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگااکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور پاور سیکٹر میں ٹارگٹڈ سبسڈی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہو گا اور غیرضروری اخراجات سے متعلق مالیاتی نظم ونسق پر عمل کیا جائے۔ بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہم ہے اسٹینڈبائی ایگریمنٹ پاکستان کے لیے استحکام حاصل کرنے کا موقع ہے جبکہ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے ریونیو میں بہتری کی ضرورت ہے۔

دبئی: پاکستان پیپلزپارٹی کو گلف و مڈل ایسٹ میں مزید مضبوط بنائیں گے- میاں منیر …

Leave a reply