آئی ایم ایف سربراہ نے پاکستان کو قرض دینے کے بعد استعفیٰ دیدیا
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں
شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹائن لیگارڈے نے آئی ایم ایف کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرسٹائن لیگارڈے کی یورپین سنٹرل بینک میں تعیناتی کا امکان ہے اسی لئے انہوں نے آئی ایم ایف سے استعفیٰ دیا ہے. کرسٹین لیگارڈ اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ
کرسٹائن لیگارڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی ہے. کرسٹائن لیگارڈے کے استعفیٰ کے بعد آئی ایم ایف کے بھی نئے سربراہ کا تعین ایگزیکٹو بورڈ کرے گئ، وہ 2011 سے آئی ایم ایف کی سربراہ تعینات تھیں.
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .
آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.