آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری

اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی
0
43
IMF

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا ساڑھے 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام ختم ہونے میں صرف 10 روز باقی ہے تاہم ابھی تک مذاکرات میں ڈیڈ لاک دور نہ ہوسکا اسٹاف لیول معاہدے پر بھی کوئی پیش رفت بھی نہ ہوسکی جبکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات پر بھی قائل نہ کرسکی،آئی ایم ایف کے نئے بجٹ پر تحفظات بھی برقرار ہیں۔

چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر سے مدد طلب کر لی،برطانوی ہائی کمشنر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ورچوئل ملاقات کی اس میں وزیر خزانہ نےموجودہ معاشی صورتحال کےساتھ ساتھ آئی ایم ایف سےتعطل کےشکار معاہدے بارے بھی بتایا اورمدد کی درخواست کی جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات کریں گے۔

وائرل ویڈیو پرنبیل گبول کی وائرل ویڈٰو پر وضاحتی بیان جاری

دوسری جانب وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پلان بی پر بھی کام شروع کردیا،مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد وزیرخزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کیا وزیرخزانہ کی سفارش پر مختلف ممالک کے سفیر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے-

رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

Leave a reply