آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات آج ہوں گے ،اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی حکام شریک ہوں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کریں گے جبکہ وزارت خزانہ کے ڈی جی قرضہ جات،ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ ونگ ،سرمایہ کاری ونگ کے ایڈیشنل سیکریٹری ، چیرمین ایف بی آر،چیرمین ایس ای سی پی ، پٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری ،سیکریٹری نجکاری ، پاورڈویژن کے سیکریٹری اورجوائنٹ سیکریٹری بھی شامل ہوں گے .اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ ک تین ایڈیشنل سیکریٹریزاورایک سینیرجوائنٹ سیکریٹری شریک ہوگا،مذاکرات میں آئی ایم وفد کو نجکاری پروگرام ،گیس اور بجلی کی قیمتوں کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں معاشی ترقی،پالیسی حکمت عملی اورآئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ بھی لیا جائےگا.

واضح رہے کہ آئی ایم ویف کا وفد کا پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے،.پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے۔گزشتہ روز آئی ایم ایف وفد نے وزارت توانائی حکام سے بھی مذاکرات کیے۔ آئی ایم ایف وفد نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ تجویز کیا ہے جبکہ نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری بھی آئی ایم ایف کے مطالبات میں شامل ہے۔پاکستان نے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو 6 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے سمیت دیگر اہم یقین دہانیاں کرائی گئیں ،مذاکرات 10مئی تک جاری رہیں گے

Shares: