تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں 3 چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ واقعہ صوبہ ختلان کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔صورتحال کے تناظر میں چینی شہریوں کو سرحدی زون سے دور رہنے اور فوراً انخلا کی تاکید کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چین نے تاجک حکومت سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں حملہ آوروں یا ذمہ دار گروہ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، جبکہ افغان طالبان حکام نے بھی تاحال اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا

پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ سے الجیریا اور جرمنی کے سفراء کی ملاقاتیں

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل

Shares: