وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں کی سہولت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پروسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا، جس سے مسافروں کو بہتر سہولت ملے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز کے باعث واپس آنے والے پاکستانیوں کو بھی کم وقت میں امیگریشن مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ ملک بنانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان، شہباز شریف نے استقبال کیا

Shares: