بھارتی ریاست اتر پردیش میں غیر مناسب تعلقات کے نتیجے میں شوہروں کے قتل کے کئی ہولناک واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک کیس میں اجے نامی شخص نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی ساتھی انجلی نے اپنے شوہر راہول کے قتل کی سازش اس وقت رچی جب راہول کو دونوں کے تعلقات کا علم ہو گیا۔ منصوبے کے مطابق اجے نے راہول کو کھیتوں کے قریب بلا کر تین گولیاں مار کر ہلاک کیا۔اسی ضلع میں ایک اور واقعہ میں کاجل نامی خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق کاجل نے پہلے شوہر کو نشہ آور گولیاں دیں، پھر موٹر سائیکل پر نہر کے قریب لے جا کر دوپٹے سے گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعات اتر پردیش میں شوہروں کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا تسلسل ہیں۔اسی نوعیت کا ایک بھیانک واقعہ رواں سال مارچ میں میرٹھ میں پیش آیا، جہاں مسکان نامی خاتون نے اپنے عاشق ساحل شکلا کے ساتھ مل کر شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کر کے لاش کے چار ٹکڑے کیے، انہیں ڈرم میں بند کر کے سیمنٹ سے بھر دیا اور ہماچل پردیش فرار ہوگئی۔ بعد میں مسکان نے خود اہل خانہ کے سامنے جرم کا اعتراف کیا، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق تمام مقدمات میں غیر اخلاقی تعلقات اور گھریلو تنازعات کو قتل کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے، جب کہ تمام ملزمان کے خلاف قتل اور سازش کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
پاکستان نے خفیہ ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی
سیکیورٹی خدشات، جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل
بولی وڈ اداکارہ زرین خان انتقال کر گئیں
پاک افغان مذاکرات ختم، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھینچ لیے،خواجہٰ آصف








