کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کندھ کوٹ الیکشن کمیشن اور نجی فلاحی تنظیم کائنات فاؤنڈیشن کاخواتین کے حق رائے دہی کی اہمیت کے بارے میں مشترکہ اجلاس کائنات فاؤنڈیشن کشمور کے دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اجلاس کی صدارت الیکشن کمشنر ستار سردار، الیکشن کمیشن آفیسر آصف زیدی نے کی، اجلاس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین اقلیتوں، خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے ووٹ کے ووٹ کی اہمیت اور نوجوان نسل کی جمہوری اور سیاسی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ستار سردار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پسماندہ علاقوں میں خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کے ووٹ میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی خواہش مند ہے اسی حوالے سےمختلف پروگرامترتیب دیے گئے ہیں تاکہ خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کی ووٹ میں شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنا قومی شناختی کارڈ چیک کریں اور اگر کسی قسم کی معلومات درکار ہوں تو دفتر کے فون نمبر 0722921620 پر رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ آپ کی مدد کے لیے موجود رہے گا۔

میٹنگ کے آخر میں کائنات فاؤنڈیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Shares: