عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

0
48

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں آج شام منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی، سلمان احمد اور نجم شیراز شریک ہوئے۔

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

اسکے علاوہ ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والی تقریب کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی اور چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے خدوخال پر بھی مشاورت ہوئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج شام ایف نائن پارک میں رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے پہلے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ میں اپنی ساری قوم کو عید میلادالنبیﷺکی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ایف نائن پارک میں ایک پروگرام منعقد ہوگا جبکہ پروگرام میں نبی اکرمﷺ کی سیرت پر گفتگو ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام 4بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں عوام کو دعوت دیتا ہوں۔

Leave a reply