ترکی اورپاکستان یک دل دوجان:ائیرچیف مارشل مجاہد انورکی ترکی میں اہم ملاقاتیں

اسلام آباد :ترکی اورپاکستان یک دل دوجان:ائیرچیف مارشل مجاہد انورکی ترکی میں اہم ملاقاتیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اورترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات کے نئے دور کا آج پرجوش ترین دن ثآبت ہو اجب ائیرمارشل مجاہد انور خان نے ترکی میں اہم ملاقاتیں کیں‌،

 

پاک فضائیہ کے ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں

ترجمن کے مطابق اس دوران پاکستان اور ترکی بالخصوص دونوں فضائی افواج کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

پاک فضائیہ کیطرف سے اس دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے دورہ ترکی کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ترکی کے وزیر دفاع جناب ہولوسی آکار اور چیف آف جنرل سٹاف، جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے ترکی کے ساتھ دفاعی پیداوار، قومی سلامتی اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ادھر پاک فضائیہ کے ذرائع کے مطابق اس دوران سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر ترک فضائیہ، جنرل حسن کوکو کاکیوز سے بھی ملاقات کی۔

دونوں سربراہان نے دورِ حاضر کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے دونوں فضائیہ کے مابین باہمی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا.

 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ کی ترکی میں اینا تولین ایگل مشقوں میں شمولیت، پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام مختلف مشقوں میں ترک فضائیہ کی شرکت، پائلٹس کی تربیت کے تبادلے اور دفاعی پیداوار میں تعاون پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔

Comments are closed.