مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی زراعت تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے،خالد مسعود سندھو

مرکزی مسلم لیگ کا متعدد شہروں میں احتجاج،لاہور میں...

تمباکو نوشی چھوڑیں، زندگی جئیں

تمباکو نوشی چھوڑیں، زندگی جئیں تحریر: ریاض جاذب تمباکو نوشی...

پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑی رہے گی،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...

میرپورخاص:معاشرے کی بہتری و عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے-ڈپٹی کمشنر

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )معاشرے کی بہتری اور عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، یہ بات ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے اپنے دفتر میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے وفد سے تعارفی ملاقات میں کی. وفد میں نیشنل پریس کلب کے صدر قمر الدین شیخ ، جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ، حیات قریشی ، شاہزیب خاصخیلی ، علی محمد بھرگڑی اور سید شاہزیب شاہ موجود تھے .

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی بہتری کے لیے متحرک ہے اور کہا کہ میرپورخاص شہر کے عوام کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جس میں میرپورخاص میں ساڑھے 4 ارب روپوں کی لاگت سے میگا پروجیکٹ کے کام میں تیزی ، صحت ، تعلیم اور صفائی ستھرائی کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جا رہے ہیں

ڈپٹی کمشنرنے بتایاکہ میرپورخاص شہر کو پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ فری زون بنانے کے لئے بھی بجلی کی فراہمی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے جس کے لیے حیسکو کا تقریبا ڈیڑھ ارب کا لاگت کا پروجیکٹ ہے،اس ضمن میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو سینٹرز اور خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے کے لئے میرپورخاص میں جلد ورکشاپ کا قیام عمل میں لانا مراحل میں ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں عوام کو آگاہی دینے کے لیے آگاہی سیمینار بھی منعقد کروایا جائے گا یونین کونسل سطح پر عوام کو آگاہی دینے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں .

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں 20 فیصد بجلی کی بچت بھی رہی ہے تاہم صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اور بھی بجلی کی بچت ہو سکتی ہے . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے وفد کو بتایا کہ میرپورخاص میں جاری میگا پروجیکٹ کے کام میں تیزی لانے اور درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میرپورخاص شہر کی مزید بہتری کے لیے ماس ٹرانسپورٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں جیسے ترقیاتی کاموں کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں .

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے وفد کو بتایا کہ میرپورخاص شہر کے کھیلوں کے میدان کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا سکے اور کہا کہ ضلع انتظامیہ میرپورخاص شہر کے مسائل سے بالکل واقف ہے اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو حل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے .

انہوں نے وفد سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لیے اپنے قلم کے ذریعے مثبت انداز میں مسائل کی نشاندہی کرنے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کریں گے اور عوامی فلاحی منصوبوں کو بھی اجاگر کریں گے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے صحافیوں کی رپورٹنگ قابل غور ہے جو شہر کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کررہے ہیں اور ضلع انتظامیہ ان مسائل کو حل کررہی ہے ۔۔

نیشنل پریس کلب کے وفد نے واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بجلی کے بل ریکوری کے نام پہ عوام کو خاص طور پہ متوسط طبقے کو ہراساں کرنے میرپورخاص میں کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے میرپورخاص میں یونیورسٹیوں کا قیام صحت و صفائی ہیلتھ اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا، جس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا کہ میں ان مسائل کو انشاءاللہ ترجیحی بنیادوں حل کرونگا ، ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں میرپورخاص کی عوام کی بھلائی اور بہتری کے لئے کررہے ہیں ۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں