ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ اس تنازع کے حل کے لیے آئی سی سی کے سینئر عہدیداران کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی یا کسی اور ادارے کے سنگین اقدام سے قبل ہی یہ مسئلہ دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے گا۔
دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ دونوں سائیڈز ایشیا کپ ٹرافی کے تنازع کو جلد حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں، ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی ٹرافی کے منتظر ہیں۔ ان کے مطابق آئی سی سی کے ایجنڈے میں یہ معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے علیحدہ ملاقات میں اس پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں آئی سی سی کا سینئر عہدیدار بھی موجود تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور مختلف آپشنز زیر غور ہیں، اگر پیش رفت مثبت رہی تو آنے والے دنوں میں یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا
کابینہ اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل منظور، مصطفیٰ کمال
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں








