عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر لے توکیا ہو جائیگا؟ علامہ طاہر اشرفی نے مبشرلقمان کی تائید کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اگر کرپشن معاف کر دی جائے تو سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر آج عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لے اور کرپشن معاف کر دے تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی
اج اگرعمران خان اسرائيل كو تسليم كرنےكا فيصله كرلے اوركرپشن معاف كردےتو تمام تحريكين ختم هوجائين گى. فوج مخالف بيانيه هندوستان اسرائيل كا بيانيه هے
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) October 31, 2020
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ ہندوستان اسرائیل کا بیانیہ ہے
ایک اور ٹویٹ میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فوج دشمن بیانیہ کی دھمکیاں نہ دو، جو کرنا ہے کرو، قوم تم سے حساب لے کر رہے گی
علامہ طاہر اشرفی نے جو بات کی ہے یہی بات سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی کر چکے ہیں، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کو اسوقت تک ڈالا ہوا ہے جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، جب پاکستان کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولتے ہیں تو پھر ایف اے ٹی ایف صرف وائیٹ ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہو جائے گی، نوٹوں کی بارش ہونی ہے پھر،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اصولوں کی وجہ سے مار پڑ رہی ہے، یہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اوپر کئی وجوہات سے الزام ہیں، اور وہ وجوہات آپ کو پتہ ہونی چاہئے، یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا، ٹیررفنانسگ،منی لانڈرنگ کی مثال دے دی، اب اسرائیل کو مان لیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی