مالاکنڈ: پیپلز پارٹی کا پاور شو، بلاول زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا رویا جارہا ہے،پیپلز پارٹی کسی الیکشن میں لیو ل پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 2013 میں کہا گیا الیکشن مہم نہیں چلانے دیں گے،2008 کے الیکشن میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا،دہشت گردی خطرے کے باوجودملاکنڈمیں جلسہ کررہاہوں ۔جان ہتھیلی پررکھ کرملاکنڈکے عوام کے پاس آیاہوں،عمران خان نے نوجوانوں کوروزگار کی امید دلادی مگر وزیر اعظم بن کر نفرت کی سیاست شروع کی۔جو مخالف تھے وہ چور اور جو ساتھ رہے وہ فرشتے تھے ۔عمران خان خود توبہ کریں چوری سے ۔جو دوسروں کو رلانے کے اعلانات کرتے وہ آج خود رورہا ہے ۔کیا میاں صاحب ووٹ کو عزت دلا سکے؟ میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بنے تو وہی پرانی سیاست کریں گے،
عمران کی سزا پر جشن نہیں، بشریٰ کے جیل جانے پر افسوس،شیر کا راستہ ہم ہی روک سکتے،بلاول
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت بنی تو تمام سیاسی قیدیوں کو پہلے دن ہی رہا کرنے کا حکم دوں گا،ایک سابق وزیر اعظم کے الیکشن نہ لڑپانے پر اس کے مخالف جشن منا رہے تھے پیپلزپارٹی جمہوریت پسند ہے ،سابق وزیر اعظم کی سزا پر جشن نہیں منا سکتی ،بشریٰ بی بی کے جیل جانے پر دلی افسوس ہے،سیلاب متاثرین کو 30 لاکھ گھر بنا کر دونگا جن کی تعمیر شروع ہوچکی ہے،17 وزارتوں کو بند کرکے ان کے فنڈز عوام پر خرچ کرونگا، سیاسی جماعتیں طے کریں کہ سیاست کو دشمنی میں تبدیل نہیں کریں گی .آپ ہماری شکل پسند کریں یا نہ کریں، شیر کا راستہ ہم ہی روک سکتے ہیں،عوام فیصلہ کریں کہ ان کا وزیر اعظم کون ہوگا ،صرف تیر کا نشان ہے جو میاں صاحب کو چوتھی بار وزیراعظم بننے سے روک سکتا ہے۔میں جشن نہیں مناؤں گا بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنی چاہیے ،میں دائیں بائیں نہیں عوام کی طرف دیکھتا ہوں،بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف مکافات عمل اس دنیا میں دیکھیں گے ،خان صاحب کو سمجھایا تھا کہ سیاسی مخالف کی عورتوں کے پیچھے مت پڑو ،آج خان صاحب کی بیوی کے جیل جانے پر مجھے بہت دکھ ہورہا ہے
اقتدار میں آیا تو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردوں گا، بلاول
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب نے کہا تھا ووٹ کی عزت کرائیں گے،کیا (ن) لیگ والےووٹ کی عزت کررہےہیں؟میاں صاحب کو اپنی بیٹی کے ساتھ انتقام کی سیاست دیکھنا پڑی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کی بہنوں،بیٹیوں کو گرفتارکرارہےتھے،دلی افسوس ہے کہ ان کی اپنی اہلیہ کو جیل جانا پڑ رہا ہے،آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کوبھی مکافات عمل کا سامنا ہے،میاں صاحب،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کواحساس ہونا چاہیےجو کیاوہ دنیا میں دیکھنا پڑےگا،انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،انتقامی سیاست سے ملکی معیشت تباہ ہوتی ہے،بہن بیٹیوں کو جیلوں میں گھسیٹنا مذہبی روایات کے خلاف ہے،ووٹ کی عزت کانعرہ لگا نے والے ووٹ کو عزت نہیں دیتے،حکومت میں آتے ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا،وزیراعظم بن کر اشرافیہ کو تکلیف اور عوام کو ریلیف دلواؤں گا،
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،بلاول کی مذمت،الیکشن کمیشن کا نوٹس
دوسری جانب کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا گیا،پیپلز پارٹی کے سریاب روڈ پر واقع دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے سبب 3 افراد زخمی ہو گئے,دستی بم حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی
بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کےانتخابی دفتر پر دستی بم حملے کی مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری نےبم حملے میں زخمی کارکنوں غلام اللہ ‘ نصراللہ ‘محمد جاوید ‘عبدالطیف اور عبید اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتے ،الیکشن کمیشن انتخابی دفاتر کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے .
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے الیکشن دفتر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا، ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی،ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی.
ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی
الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج
چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے