پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور معروف اداکار ،میزبان و ماڈل عمران عباس نے خوب صورت کلام ’قصیدہ بردہ شریف‘ کی اپنی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔
باغی ٹی وی : عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے ملکی و غیر ملکی مداح خوب پسند کررہے ہیں اور عمران عباس کی خوبصورت آواز پر تعریفی تبصرے کر رہے ہیں-
اس ویڈیو کو ترکی کے خوب صورت مقامات پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن خود عمران عباس نے دی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے قصیدہ بردہ شریف کی نئی ویڈیو کے بارے میں بتائا کہ میرےیو ٹیوب چینل کے اجراء کے ساتھ میری پہلی ہدایتکاری ویڈیو۔ قصیدہ بردہ شریف پریمیئردیکھیں ، لائک اور سبسکرائب کریں۔ آپ کی مزید محبت اور تعاون کی امید ہے۔