پاکستانی اداکارعمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیر سگالی مقرر

0
48

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و ماڈل عمران عباس کو ترکی حکومت او اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے کا اعلان کیا-

عالمی شہرت یاافتہ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔

عمران عباس نے بتایا کہ انہوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔جبکہ اداکارہ ریما خان اور عائزہ خان نے بھی مبارکباد دی-

خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور ان دنوں ترکی سے’بارانِ رحمت’ کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریز ‘دیریلیش ارطغرل’ کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے تھے۔

علاوہ ازیں انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا ہے جس کی ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات نے عمران عباس نے خود دی ہیں اور اسے پرڈویوس نے بھی انہوں نے ہی دی ہیں۔

اس ویڈیو کی فوٹوگرافی کی ہدایات میٹن سیوندک نے ہدایات دی ہیں جبکہ اسے ویولو فلمز اور بزپال ٹورزم استنبول کے تعاون سے ترکی کے شہر استنبول میں فلمائی گئی ہے۔

عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

عمران عباس کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف‘ریلیز ہوتے ہی مقبول

Leave a reply