سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد

0
67

برطانیہ کے سابق کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کی جنسی زیادتی پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

باغی ٹی وی : عمران احمد خان پر 15 سال کے لڑکے سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا اور عدالت نے بچے سے جنسی زیادتی پر انہیں 18 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا تھا عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا تھا عمران احمد کے وکلا کا کہنا تھا کہ جلد ہی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی جائے گی۔

ایلون مسک سے ملاقات کے بعد دنیا کے پہلے خلائی سیاح کا بڑا اعلان کرنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ عمران احمد خان نے سزا کےخلاف گزشتہ ماہ اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے جج مائیکل سونی کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا ٹھیک تھی۔

خیال رہے کہ 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا اور انہیں رواں سال اپریل میں 18 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کی سزا دی تھی ویسٹ یارکشائر کے علاقے ویکفیلڈ سے رکن پارلیمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک پارٹی کے بعد کم عمر لڑکے کو شراب پلائی اور پھر اپنے کمرے میں گھیسٹ کر لے گئے۔

عدالت کا فیصلہ آنے کے چند گھنٹے بعد ہی کنزرویٹیو پارٹی نے اپنے رکن عمران احمد خان کو جماعت سے نکال دیا تھا مقدمے کے آغاز پر ہی کنزرویٹیو پارٹی نے اُن کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی اور وہ ایک آزاد رکن کے طور پر پارلیمان میں موجود تھے وہ فیصلے کے خلاف اپیل تک اپنے عہدے پر رہ سکیں گے۔

جناح پولوفیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولو کپ،پہلےمیچ میں پلاٹینم ہومزکی ٹیم نےچارکورپس کی ٹیم کوہرادیا

قانون کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمان کو اگر ایک سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے تو وہ نااہل ہو جاتا ہے اگر کسی رکن پارلیمان کی سزا سال سے کم ہو تو اس کے علاقے کے 10 فیصد ووٹرز کی جانب سے پٹیشن پر دستخط کے ذریعے اسے نااہل کیا جا سکتا ہے۔

عدالتی فیصلے پر عمل تمام اپیلوں پر اعلیٰ عدالت سے حتمی فیصلہ آنے کے بعد کیا جاتا ہے اور اس پورے عمل پر طویل عرصہ لگتا ہے
سزا کاٹنے کے بعد کوئی بھی شخص دوبارہ امیدوار بن سکتا ہے۔

فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

Leave a reply