پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمے میں ثبوتوں کی کمی ہے اور 9 مئی کے واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب حراست میں ہونے کے باعث ان الزامات میں ملوث ہونا ممکن نہیں، جبکہ پراسیکیوشن کے بیانات بھی متضاد ہیں جس سے کیس مزید مشکوک ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے پانچ ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، جو بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، دیگر شریک ملزمان کو بھی ضمانت مل چکی ہے اور ان کے خلاف پولیس کے بیانات تاخیر سے دیے گئے، اس لیے انہیں ضمانت کا حق حاصل ہے.درخواست میں ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق

چینی ایکسپورٹ: شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز

خاتون کو بلیک میل، ملزم کو 3 سال قید، 4 لاکھ ہرجانے کا حکم

Shares: