راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے دونوں کے کھانے اور دیگر ضروریات کے اخراجات ماہانہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا جب کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، عمران خان کا خاندان کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کررہا ہے۔ذرائع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کا منیو خود سیٹ کرتے ہیں جب کہ عمران خان اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں مشقتی تیار کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوسز اور پھل کھانا پسند کرتے ہیں جب کہ دن میں 3 مرتبہ کافی پیتے ہیں اور تیاری کے بعد کھانا نیوٹریشنٹس چیک کرتے ہیں۔اس کے علاوہ، عمران خان پنک سالمن جب کہ دیسی مرغ کی یخنی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مینوئل اکاونٹ ہے، اکاونٹ میں رقم عمران خان کی فیملی جمع کراتی ہے جب کہ اکاونٹ میں پیسے کم ہونے پر فیملی کو آگاہ کریا جاتا ہے۔
جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان
جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے