اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس کو 26 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔عدالتی رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 26 جون کو ہو گی۔کاز لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے، جبکہ عدالت نے پہلے ہی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے اور آئندہ ہفتے سماعت مقرر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ڈبلیو ایچ او کا ایران اور اسرائیل میں صحت مراکز پر حملوں پر اظہارِ افسوس

صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی اسپتال تباہ، 50 سے زائد افراد زخمی

اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا کمزوری، دشمن کو طاقت سے جواب دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

Shares: