سابق وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ میرا وجدان کہ جنرل عاصم منیر سے اللہ نے بہت بڑے بڑے کام لینے ہیں، اُمید کی آخری کرن جنرل عاصم ہیں،
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ جنرل عاصم ناکام ہوئے تو ریاست بھیانک نتائج بھگتے گی، اُن کا آرمی چیف بننا معجزہ تھا،اللہ کا براہِ راست ہاتھ ہی تو موجود تھا، واللہ خیرالماکرین، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جھوٹ اور مکر کی انتہا میں بھی ’’بوٹ کو عزت‘‘ دینے میں منافقت نہیں برتی،بوٹ کی عزت سے عمران خان سیاست کی ابتداء اور آج بوٹ کی عزت پر اپنی سیاست کی انتہا چاہتا ہے، بغیر الفاظ چبائے درجنوں دفعہ دہرائوں گا، وطن کی اُمید کی آخری کرن جنرل عاصم منیر ہیں،ماننے میں ہرج نہیں، مملکت کے اچھے بُرے مستقبل کا انحصار جنرل عاصم کے فیصلوں کے رحم و کرم پر ہے، اُن کی تعیناتی یقیناً نواز شریف کا ایک ناقابل یقین کارنامہ تھا،
حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید جرائم سے عمران خان کا تعلق ’’بوٹ کو عزت دو‘‘’ کی کشش ہی بنیاد بنا۔ آج کم و بیش ساری سیاسی جماعتیں ’’بوٹ کی عزت‘‘ پر متفق ہیں، اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں اہلیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے میں یکساں ہیں۔ آج کُل سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی اسٹیبلشمنٹ کے ’’رہنما اصولوں‘‘ کے مطابق استوار ہے
اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب ترامیم بحال