تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیب اور عدالت پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

عمران خان کی گاڑی اور ذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت مل گئی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی، سکیورٹی احاطہ عدالت میں لانے کی درخواست دائرکی گئی عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے درخواست دائرکی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو اس وقت سکیورٹی خدشات ہیں عمران خان کی گاڑی ذاتی سکیورٹی احاطہ عدلات میں لانے کی اجازت دی جائے عدالت نے عمران خان کی گاڑی اورذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دے دی

عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی ہے عمران خان کی آج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہو گی ،عمران خان جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پیش ہوں گے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد کیس کی سماعت کریں گے ،عمران خان سات مقدمات میں آج تک ضمانت پر ہیں عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں گے

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج القادر ٹرسٹ کیس میں درخواست ضمانت دائر کریں گی بشریٰ بی بی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گی عمران خان کی اہلیہ کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت آج ختم ہو جائے گی

عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جوڈیشل کمپلیکس کی سڑک کو سیل کردیا گیا ہے غیرمتعلقہ افراد پر جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے پولیس چیکنگ کے بعد صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے کاﺅنٹر ٹیررسٹ سکواڈ اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے،

عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جا رہا ہوں اور ممکن ہے کہ انہیں وہاں گرفتار کرلیا جائے

واضح رہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا بعد میں انہیں عدالت نے رہا کر دیا تھا، عمران خان کی گرفتاری کےبعد ملک بھر میں شرپسند عناصر نے جلاؤ گھیراؤ کیا تھا،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Shares: